• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے علی نواز اعوان اور آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان اور سابق صوبائی وزیر آصف نکئی نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ اشتہاری قرار دئیے گئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کو رات گئےبوریوالا میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اتوار کوسارا دن خبریں گردش کرتی رہیں کہ سردار آصف نکئی کو اسلام آباد میں اینٹی کرپشن نے متعدد مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے۔بعد ازاں آصف نکئی کے صاحبزادے سردار ایان نکئ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔علی نواز اعوان اور آصف نکئی نےشام گئے لاہور میں جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی۔ جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید