• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ ایشوریا رائے سمجھتے ہیں، الگ شناخت چاہتی ہوں، آمنہ عمران

کراچی (اخترعلی اختر ) بچپن سے سہیلیاں ایش کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔کوئی میری آنکھیں اور کوئی ہونٹ بالی اسٹار سے ملاتا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تو ساری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ائیر پورٹ پرایشوریا رائے سمجھ کر فین آٹو گراف لیتے ہیں۔میں اپنی شناخت الگ بنانا چاہتی ہوں۔ امریکا میں پیدا ہوئی ہوں، میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ ہالی وڈ اور بالی وڈ سے فلوں کی آفرز ہیں۔جلد ہی امیتابھ بچن کے پریوار کے ساتھ ڈنر کرنے والی ہوں۔ہم دل دے چکے صنم اور دیو داس درجنوں بار دیکھ چکی ہوں۔ان خیالات کا اظہار بالی وڈ اسٹار ایشوریا کی ہمشکل، آمنہ عمران نے امریکا سے پاکستان آمد پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں آمنہ عمران نے بتایا کہ میں کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آنا چاہتی ہوں۔میں نے ایشوریا کی بہت ساری فلمیں دیکھ رکھی ہے۔میرا پروفیشن میڈیکل ہے۔ دنیا بھر میں ٹریول کرتی ہوں تو کوئی دیوداس کی پارو اور کوئی مس ورلڈ کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔اس وجہ سے میں اب شوبزنس میں کام کرنے کے لیے سنجیدہ ہوگئی ہوں۔ اداکاری اور ماڈلنگ میں نام پیدا کرنا چاہتی ہوں۔کراچی میں فیشن شوٹ کے لیے آئی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ایشوریا کی ہمشکل آمنہ عمران نے بتایا کہ میری والدہ افغانی ہیں جب کی والد کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔میری والدہ جیو کے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہیں، میں امریکا میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، ابرار الحق سے مل چکی ہوں۔آمنہ عمران نے مزید بتایا کہ کسی سے شکل ملنا انسان کے اختیار میں نہیں۔میں اپنی شناخت الگ بنانا چاہتی ہوں۔ آہستہ آہستہ اردو سیکھ رہی ہوں۔تاکہ فلموں میں کام کرنے میں دشواری پیش نہ آئے۔
اہم خبریں سے مزید