چمن(نورزمان اچکزئی) چمن بارڈر پر باب دوستی سے پاسپورٹ پالیسی کے نفاذ کےخلاف آج پیر سے باب دوستی کے سامنے دھرنا منتقل کرکے افغانستان کے ساتھ تمام قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ غیر معینہ مدت تک بند کیاجائےگا، رات گئے دھرنا شرکاء نے منتقلی کا سلسلہ شروع کردیاکل جماعتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد پہنچ گئی‘ حکومت کا متاثرہ افراد کیلئے معاشی پیکیج کا فیصلہ، دھرنا کمیٹی کے مطابق شناختی کارڈ اورتزکیرہ پر روایتی پیدل آمدورفت پالیسی منسوخ ہونے سے روزانہ 25ہزار سےزائد لوگوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے،فیصلے پر نظرثانی کےلئے کل جماعتی اتحاد اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سےچمن بارڈر شاہراہ پر ایک مہینےسے دھرنا جاری ہے۔