• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظاہر نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی، جسٹس مظاہر نقوی نے کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے درخواست میں وفاق، صدر مملکت اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے 27اکتوبر کو پریس ریلیزجاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی، میرے خلاف مہم عدلیہ کی آزادی پر حملہ، ٹیکس حکام کا کوئی نوٹس نہیں آیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ دائر درخواست میں جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کر دی۔ انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کا آئندہ کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس مظاہر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے میرے اعتراضات دیکھے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔

اہم خبریں سے مزید