اوکاڑہ (وارث حیدری)خاور مانیکا کے انکشافات کے بعد عمران مخالف جماعتوں کو نیا بیانیہ مل گیا ، مخالف بیانات پر وائٹ پیپر شائع ہونے کا امکان،ذمہ دار ذرائع نےبتایا .
ن لیگ اور جے یو آئی ، پی ٹی آئی کیساتھ انتخابی مفاہمت نہ کرنے کی یکساں پالیسی پر عمل پیرا ہیں،پشاور میں جے یو آئی کی مجلس عمومی نے بھی ایسے اقدام کو خارج از امکان قرار دیا ،عمران مخالف سیاسی کیمپ ہر گزرتے دن کیساتھ وسیع ہوتا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی سمیت دیگر مخالف جماعتیں بھی پی ٹی آئی سے انتخابی دوری اختیار کر رہی ہیں۔