• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بچوں کا ہولوکاسٹ، قتل عام بند ہونا چاہئے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی۔

اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ کاپ۔28 اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیاجبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی بالخصوص بچوں کیخلاف وحشیانہ کارروائیوں کو ’’بچوں کا ہولوکاسٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فوج کا مقابلہ فوج سے ہی ہوتا ہے‘ وہ کبھی بھی نہتے شہریوں، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بناتیں‘ غزہ میں یہ قتل عام بند ہونا چاہئے‘ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں۔ 

انہوں نے یہ بات پیر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ موبائل ایپ کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اہم خبریں سے مزید