لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے خیبرپختونخوا ا ور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کانوٹس لے لیا،نواز شریف نے بشیر میمن ، کیپٹن (ر) صفدر کوٹاسک دے دیا،رہنماؤں سے ملاقاتوں کا آغاز۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔