• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے ہوتے ہوئے پی پی اسٹیبلشمنٹ لڑائی نہیں ہوسکتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو، کس کا بیان پارٹی پالیسی کی ترجمانی کرتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی الیکشن تک ہے اس کے بعد دونوں اکٹھے بیٹھ جائیں گے، آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ لڑائی نہیں ہوسکتی۔ 

سہیل وڑائچ نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو دونوں کے بیانات پارٹی پالیسی ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو گڈ کوپ اور بیڈ کوپ کھیل رہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے پہلے نواز شریف اور شہباز شریف کھیلا کرتے تھے، آصف زرداری چونکہ ڈیلر ہیں انہوں نے مذاکرات کرنا ہوتے ہیں اس لیے و ہ مصالحانہ بیانات دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید