• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں تاجر کے گھر ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں پولیس ملوث، تحقیقاتی رپورٹ میں سنگین انکشافات

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سینٹری کے ہول سیل تاجر شاکر خان کے گھر پولیس کے چھاپے نما ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی اور ان کے اغوا میں کراچی ساؤتھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پی کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ٹرینی ڈی ایس پی عمیر طارق کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی عاصم قائم خانی نے 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیا ہے۔ اس نمائندے کے پاس موجود تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری، دو ساتھی اہلکاروں اور حساس ادارے کی 5 رکنی جعلی ٹیم نے ڈکیتی اور بے گناہ بھائیوں کو اغوا کرنے کی واردات کی، اس پولیس پارٹی نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 ای میں دو روز قبل تاجر شاکر خان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور گھر کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ روپے نقد، 70 تولہ سونا و دیگر قیمتی سامان لوٹاتھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید