• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ سے زائد ایرانی اسرائیل سے لڑنے کیلئے غزہ جانے کو تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک کروڑ سے زائد ایرانی اسرائیل سے لڑنے کیلئے غزہ جانے کو تیار ہیں۔ 

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد ایرانی سامنے آئے ہیں جو اسرائیل سے لڑنے کے لیے غزہ کی پٹی جانے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کر رہے ہیں۔ 

آن لائن مہم، جسے ’’میں آپ کا حریف ہوں‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد اسرائیلی حکومت کے ’’جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی‘‘ کا مقابلہ کرنا ہے، ایران بھر میں خاصی توجہ اور وسیع حمایت حاصل کر چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید