• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

لاہور (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےنو مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی،یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت 29 نومبر کو ہوگی جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل کو 5 دسمبر کو دلائل کیلئے طلب کرلیا، عدالت نے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے 16دسمبر کو طلب کر لیا، ملزمان نے جرم صحت سے انکار کیا، مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نےراحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 29 نومبر کو دلائل طلب کر لئے۔
اہم خبریں سے مزید