کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کا سوئم جمعرات کو ظہر تا عصر مکان نمبر 301، بلاک 8، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا پر ہوگا، دریں اثناء مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وفاقی وزراء احسن اقبال ایا ز صادق، مریم اورنگ زیب، سابق صدر آصف علی زرداری ، نثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، حافظ نعیم الرحمٰن، اور دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جبکہ ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد، مسلم لیگ ق کے طارق حسن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معززشخصیات نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے گھر جاکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔