• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے چیمبر اپیل کی 20نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں،درخواست پر عائد اعتراضات کا جائزہ عدالت کو لینا چاہئے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل منظور کی جاتی ہے،تحریری حکم نامے کے مطابق کیس سماعت کیلئے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے، جسٹس یحیی آفریدی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی تھی،فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست دائر کی، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی جس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید