• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی برکس بلاک میں شمولیت کیلئے درخواست، چین اور روس مدد کرینگے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے برکس بلاک 2024میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی ہے۔

روسی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ ان کا ملک رکنیت کے عمل کے دوران روس کی مدد پر اعتماد کر رہا ہے۔

 2024میں اس گروپ کی صدارت روس کے پاس ہے۔روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس اہم تنظیم کا حصہ بننا چاہے گا اور ہم بالعموم پاکستان کی رکنیت اور بالخصوص روسی فیڈریشن کی حمایت کے لیے رکن ممالک سے رابطہ کر رہے ہیں۔

برکس جو اصل میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے، اس میں رواں سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

برکس میں یکم جنوری 2024سے چھ ممالک کو نئے رکن کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔اس فیصلے کا اعلان جوہانسبرگ میں منعقدہ گروپنگ کے تین روزہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید