کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کےسینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر کے دور میں ہمارے ساتھیوں کا قتل کرایابے نظیر تھانوں میں جا کر ان کو تمغے لگاتی تھیں پھول نچھاور کرتی تھیں ،زرداری کو یاسین آباد جا کر ہمارے شہدا کی قبروں پر حاضری دینی پڑی پھر انکو ووٹوں کی بھیک ملی،پیپلز پارٹی بلاول کے وزیر اعظم بننے کی راہ میں بارودی سرنگ بچھا رہے ہیں،پیپلز پارٹی والے اعلان کریں ووٹوں کی بھیک مانگنے ایم کیو ایم کے دروازے پر نہیں آئیں گے،وہ بدھ کی شب برنس روڈ پر ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے افتتاح پر کار کنوں سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 76سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے ووٹ لینے کے بعد کام اورانتخابی وعد وں پر عمل کیا ہوتاتو پاکستان کے یہ حالات نہیں ہوتے ہمارے دور میں یہ شہر دنیا کے 12تیزی سے ترقی کرتے شہروں میں شامل تھاآج انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہوں میں دنیا میں آخری 4نمبر پر آتا ہے۔