• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی چین میں مساجد کی بندش، مینار بھی ڈھائے جارہے ہیں، ہیومن رائٹس واچ

لندن (جنگ نیوز ) انسانی حقوق کے لئے سر گرم تنظیموں کا دعویٰ ہےکہ چین نے ملک کے شمالی علاقوں میں سیکڑوں مساجد کو بند کرکے مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے محروم کردیا ہے ۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق کئی مساجد کو چینی ثقافت میں ڈھالنے اور اسلامی شناخت مٹانے کے لئے مساجد کے مینار ڈھا دیئے گئے ۔ یہ کارروائی مسلم اکثر یتی صوبے سنکیانگ کے بعد کثیر مسلم آباد یوں کے شمالی علاقوں ننگ ژیا اور گانسو میں کی گئی کی گئی ہے ۔ دیگر اقلیوں کے خلاف بھی یکساں سلوک کیا جارہا ہے ۔ ہیومن رائٹس واچ کے محقیقین کا کہنا ہے کہ مسلم شناخت کے خاتمے کیلئے چینی حکومت کی زیادہ تر توجہ ننگ ژیا خطے پر ہے ۔
اہم خبریں سے مزید