• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں کی ملاقات

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کی ملاقات،ملاقات میں پنجاب کے انتخابی حلقوں میں امیدواروں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی، آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید، حسن مرتضی، شہزاد چیمہ، ثمینہ خالد گھرکی، امتیاز صفدر وڑائچ اور دیگر نے ملاقات کی پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گل، جمیل منج، سونیا خان، اعجاز احمد سماں اورپنجاب کے ڈویڑنل صدور سلیم حیدر، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، عنایت علی شاہ، غلام فرید کاٹھیا نے بھی ملاقات کی ۔
اہم خبریں سے مزید