• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سیاسی جماعتیں جلسے کررہیں، ایک پارٹی پر پابندی ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(ٹی وی رپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جلسے کررہی ہیں لیکن ایک پارٹی پر پابندی ہے، سیاسی جماعتوں کے جلسے پر ڈپٹی کمشنرز کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن ایک پارٹی درخواست دیتی ہے تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو کنونشن اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست کی دوبارہ سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کا اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں کنونشن اور جلسوں کے لئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پہلے درخواست دینی ہوگی اور اس کے بعد ایس او پیز کے مطابق جلسے یا کنونشن کئے جاسکتے ہیں۔