کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ فیض احمد فیض کو میرے والد نے بیروت بھگانے میں مدد کی ، نواز شریف سے لوگ ڈرتے ہیں ، مونس میں غیرت نہیں کہ باپ جیل میں ہے وہ واپس آجائے، حفیظ شیخ کو نازل کیا گیا، محسن نقوی میرا بیٹا ہے، آصفہ غصے کی تیز ہے ، فرحت اللہ بابر مستعفی ہوگئے، افضل ندیم چن کو کچھ پتہ نہیں ، قدوس بزنجو کی پسلی کمزورہے۔
گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ فیض احمد فیض کو آپ نے کہاں سے بھیجا تھا پاکستان سے باہر آصف زرداری… میں نے نہیں بھیجا تھا میرے والد نے حامد میر… لیکن سہولت کاری آپ نے کی تھی آصف زرداری… نہیں میرے والد نے ۔
حامد میر… فیض صاحب زرداری ٹرائپ کے مہمان تھے آصف زرداری… ہاں پھر وہاں سے گوادر گئے وہاں پہنچوایا پھر وہاں سے بائے لانچ ان کو ہم نے اومان پہنچایا حامد میر… لانچ سے اومان پہنچایا آپ کو پتہ ہے آگے وہ کہاں گئے تھے آصف زرداری… ہاں حامد میر… آگے وہ چلے گئے بیروت آصف زرداری… مجھے پتہ ہے حامد میر… پی ایل او کے پاس ، بھٹو صاحب کا تعلق تھافلسطین کے کاذ کے ساتھ آج کل جو فلسطین میں ہو رہا ہے اس پر کچھ نہیں کہنا آصف زرداری… میں پہلا سیاستدان تھا ۔ آصف زرداری… ہم اپنی پارٹی کے الیکشن پر بات کرسکتے ہیں دوسری پارٹی کا میرا، بنیادی طو رپر یہ الیکشن پرچی ڈال کر نہیں ہوتا یہ الیکشن ہوتا ہے پبلک کی رائے سے ۔ ابھی بھی اگر ہم ٹکٹیں دیں گے تو باقاعدہ بورڈ ہے جیسے میں آپ کو خبر دیتا چلوں فرحت اللہ بابر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔