• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر عرفان صدیقی کا فوجداری ایکٹ میں ترمیم کے گمشدہ بل پر وزیراعظم سے رابطہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سینیٹر عرفان صدیقی نے ضابطہ فوجداری ایکٹ میں ترمیم کے گم شدہ بل پر وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے گمشدہ بل کے سراغ کے لیے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بل کی گمشدگی پارلیمنٹ کے وقار اور بالا دستی کا معاملہ ہے۔ وزیر اعظم ہاوٴس میں گم ہو جانے والے بل کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید