• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سمیت سندھ کے 4 ضلعی ایس ایس پیز کو ہٹا دیا گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سندھ کے چار ضلعی ایس ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایس ایس پی ضلع قمبر محمد آصف رضا کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے عہدے کا چارج ایس ایس پی لاڑکانہ عبدالرحیم شیرازی کو دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد سید عامر عباس شاہ کو ہٹا کر چارج ایس ایس پی شکارپور عمران خان کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نوشورو فیروز کے عہدے سے عابد علی بلوچ اور ایس ایس پی سکھر کے عہدے سے عرفان علی سموں کو ہٹا کر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان دونوں کی جگہ بالترتیب حیدر رضا اور سمیع اللہ سومرو کو دونوں اضلاع چارج دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید