کراچی(ٹی وی رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت مردان نے 9مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق ایک مقدمے میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 4روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈسٹرکٹ سیشن جج مردان کی عدالت میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد چارسدہ میں درج 9 مئی سے متعلق مقدمے میں انہیں دوبارہ گرفتارکر لیا گیا تھا۔