• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں ڈکیتی، ایس ایس پی عمران قریشی کی خدمات وفاق کے حوالے کرنیکی سفارش

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں گرفتار زیر تربیت ڈی ایس پی کے انچارج سابق ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی شروع کر دی گئی ۔ان کی خدمات فوری طور پر وفاق کے حوالے کرنے کی سفارش بھی کردی۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ راجہ رفعت مختار نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ ایس ایس پی عمران قریشی کے خلاف آئی جی سندھ آفس براہ راست کارروائی نہیں کر سکتا اس سلسلے میں اختیار حکومت سندھ، محکمہ داخلہ یا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سے سفارش کی گئی ہے کہ خلاف ضابطہ چھاپوں یا ڈکیتی کی واردات کے پس پشت ایس ایس پی کے ملوث ہونے کی انکوائری کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا جائے۔
اہم خبریں سے مزید