کوئٹہ(نسیم حمید یوسفزئی/اسٹاف رپورٹر) شارع اقبال پر بخاری سینٹر میں منی چینجر کی دکان میں ڈکیتی میں ملوث ایک اور پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا،ایک ملزم ڈی ایس پی کا بیٹا ، دوسرا ایس ایچ او کا بھائی نکلا،ملزم کانسٹیبل ہدایت اللہ بھی گرفتار، دو کی گرفتاری کیلئے چھاپے، ایس ایچ او عبدالخالق شہیدتھانہ معطل،گرفتار ہونے والوں کی تعداد 2ہو گئی ، ایک ملزم بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی کا صاحبزادہ اورایک ایس ایچ او کا بھائی بتایا جاتا ہے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز نے فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او عبدالخالق شہید کو معطل کردیا۔