• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے انٹرویو میں مفاہمت کا پیغام واضح تھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان کے سوال کیا آصف علی زرداری کے بیان سے بلاول بھٹو اور جماعت کو نقصان ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے بیان سے بلاول بھٹو کو سیاسی طور پر نقصان پہنچایا ہے، آصف زرداری کے انٹرویو میں مفاہمت کا پیغام واضح تھا۔

اعزاز سید نے کہا کہ آصف زرداری کے بیان کی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الگ الگ طرح تشریح کی جائے گی، پورے پنجاب اور سندھ کے کچھ حصوں میں آصف زرداری کا امیج اچھا نہیں ہے، پنجاب کو جیتنے کیلئے آصف زرداری اور بلاو ل بھٹو کے درمیان اختلاف نظر آنا چاہیے، پنجاب میں تاثر ہے کہ پیپلز پارٹی کا اتنا نقصان ضیاء الحق نہیں کر سکے جتنا آصف علی زرداری نے کیا ہے۔ 

محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیان سے بلاول بھٹو یا پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ، بلاول بھٹو پانچ سال ایم این اے اور سولہ ماہ وزیرخارجہ رہ چکے ہیں انہیں لانچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے انٹرویو میں مفاہمت کا پیغام واضح تھا، پنجاب میں انہیں ن لیگ کیخلاف الیکشن لڑنا ہے بلاول بھٹو اسی لحاظ سے سیاست کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید