بیجنگ (اے ایف پی) فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے گزشتہ روزبیجنگ میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، اس مختصر دورےمیں اسرائیل اور حماس جنگ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان وفود کےتبادلوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔چین نے گزشتہ روزاعلان کیا کہ فرانسیسی شہری ان متعدد ممالک میں شامل ہوں گے جن کو 15 دن تک چین میں ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔یکم دسمبر سے شروع ہونے والی اس اسکیم میں جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس سے پہلے صرف سنگاپور، برونائی اور جاپان کے شہریوں کو 15 دن سے کم قیام کے لیے ویزا فری داخلہ دیا جاتا تھا۔کیتھرین کولونا نے کہا کہ یہ خبر خوش آئند ہے۔