• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں اراضی کا 32 فیصد ریکارڈز کمپیوٹرائزڈ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) گوادر میں اراضی کا32فیصد ریکارڈ کمپیو ٹر ائز کر لیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ بنیادی مرکزی سہولتوں کے تحت عوام کو تمام تر سہولتوں ون ونڈرآپر یشن کے تحت حاصل ہوں گی ۔ جس کی تکمیل پر جائیداد کی منتقلی کا عمل بھی شامل ہے ۔اراضی کو ڈیجیٹل بنانے سے تو قع ہے اراضی اور جائیدادوں کے تنازعات کم ہوجائیں گے۔ تجارت وزارت کو فروغ دینے سے اقتصادی تر قی کی راہ ہموار ہوگی ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اسمارٹ شہروں کی ترقی اور مینجمنٹ ضروری ہے ۔ اس کی گوادر اسمارٹ سٹی میں کلیدی اہمیت ہوگی ۔ اب عوام پٹواری ، تحصیل دار یا محکمہ مالیات میں حکام کے بجائے براہ راست سہولت مرکز سے رجوع کر سکیں گے۔ اب کمپیوٹر ائزیشن عمل کے ساتھ اب انفار میشن اینڈ کمیو نیکیشنز ٹیکنالوجیز کے ذریعہ جل مینوئل ریکارڈز کی جگہ لے رہے ہیں ۔ تو قع ہے اس اقدام سے ضلع گوادر میں اراضی اور جائیدادوں سے متعلق تنازعات اور مقدمہ بازی کے واقعات کم ہوجائیں گے ۔ آن لائن دسترس اور مضبوط بیک اپ پلان کو گوادر کی تر قی کے لیے ناگزیر سمجھا جارہا ہے ۔ جس سے سرکاری دفاتر میں کاغذی کارروائیاں ختم ہو جائیں گی ۔ تمام ریکارڈز کمپیوٹر ائز ہوجائیں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید