کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو راضی کرنے کیلئے دبئی میں مقیم اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری سے مدد مانگ لی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے سیاست اور پارٹی میں مکمل خود مختاری کا تقاضا کردیا ۔
سابق صدر آصف زرداری کا بلاول سے متعلق بیان کے بعد نئے تنازع نے جنم لے لیا اور بلاول بھٹو کوناتجربہ قرار دینے سے مخالفین کو نیا بیانیہ مل گیا۔
آصف زرداری نے انٹرویو میں ملکی سیاسی صورتحال پر تو کھل کر گفتگو کی لیکن اپنے بیٹے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوپر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔
آصف زرداری نے کہا تھا کہ بلاول ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئے، انکی ٹریننگ جاری ہے۔