لاہور(خصوصی نمائندہ)نوازشریف آج سے پھر مری میں3سے4روزقیام کرینگے،اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع،مریم نوازموجود ہونگی ،شہباز کی روانگی کا بھی امکان ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے ایک بار پھر مری میں پڑاؤ ڈالنے کا پروگرام بنا لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف آج مری کے لئے روانہ ہوں گے، نوازشریف اور مریم نواز شریف مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے، جس کے دوران نواز شریف کی خیبر پختونخوا ہ کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ترتیب دی جا رہی ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بھی مری کے لئے روانگی متوقع ہے، نوازشریف مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت بھی ہو گی ،ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پراپیلوں کی سماعت کرے گا۔