• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ نہیں وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں‘ پرویز خٹک

پشاور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت وزیر اعظم کے نہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے امیدوار ہیں‘ملک میں بیروزگاری اور ناانصافی کے خلاف نکلاہوں‘کسی کے پاس کوئی پالیسی نہیں کہ سرمایہ کاری کیسے آئے گی۔پرویز خٹک نے پشاور میں شمولیتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 سالوں میں ہمارا ملک پیچھے کیوں چلا گیا‘قرضوں کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا گیا ہے ، باری باری کرسی کے لیے حکمران بننے والے مہنگائی لا کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف ہمارا ہمدرد نہیں، ہم سے سود سمیت پیسے واپس لیتاہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں اچھے وزیر اعظم کو آنا چاہیے جو ملک سے مخلص ہو، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، سوچنا ہوگا کہ ہمارا مجرم کون ہے۔ ملک میں 75 سال سے حکومتیں رہیں، ہم نے کیوں ترقی نہیں کی؟ کیوں ہمیں انصاف نہیں ملا؟ کیوں بیروزگاری ہورہی ہے؟ ان لوگوں کوہم بار بار آزما چکے ہیں۔ دنیا آگے نکل گئی اور ہم پیچھے جارہے ہیں‘ ملک میں بڑی بیماری اور کینسر قرضہ ہے‘ میں نہیں دیکھ رہا کہ کسی کے پاس ایسی پالیسی ہے کہ ملک ترقی کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید