• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار اختر مینگل کی قیادت کوئٹہ کے عوام کا انتخاب ہے‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران اور پارٹی کے سینئر ارکان کا اہم اجلاس پارٹی کے رہنما میر سراج لہڑی کی رہائش گاہ میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری کی صدارت میں ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی فنانس سیکرٹری سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو اعزازی مہمان مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہواراور مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ تھے۔ اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان خورشید جمالدینی، جمیلہ بلوچ، حاجی باسط لہڑی، چیئرمین واحد بلوچ، ثانیہ حسن کشانی ، شمائلہ اسماعیل مینگل، پروین لانگو، سابق ایم پی اے ٹائٹس جانسن، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو ،سینئر نائب صدر ملک محی الدین، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفیٰ سمالانی، انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ مرکزی و ضلعی سوشل میڈیا کمیٹی کے ارکان اسد سفیر شاہوانی، رضا جان شاہی زئی، ادریس پرکانی، غلام مصطفیٰ مگسی،میر قاسم عزیز مینگل ،یاسر شاہوانی اور غلام مصطفیٰ مری عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ بی این پی کا مضبوط سیاسی قلعہ ہے اور کارکنوں نے پارٹی پروگرام فکرو خیال کو اجاگر کرنے اور عوام تک پارٹی کیااصولی موقف متعارف کرانے میں یہاں کے لوگوں کے پاس جاکر مشکل اور کٹھن حالات میں طویل سیاسی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے بی این پی کے پلیٹ فارم اور سردار اختر جان مینگل کی قیادت کا انتخاب کر رکھا ہے اور ہر الیکشن میں حق رائے دہی کے ذریعے بی این پی کو یہاں کے عوام کی حقیقی سیاسی ترجمان جماعت سمجھ کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ۔انہوں نے کہا کہ بی این پی آج بھی بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے درمیان میں موجود ہے اور نیشنلزم قوم وطن دوستی کی سیاست پر مضبوط گرفت رکھتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید