ممبئی (نیوز ایجنسیز) نوجوان اوپن ر شبمن گل کو آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کا کپتان مقرر کردیا گیا، وہ ٹیم چھوڑ ممبئی انڈینز جوائن کرنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی جگہ لیں گے ۔پانڈیا نے 2022ء اور 2023ء میں ٹائٹنز کی کپتانی کی جبکہ 2024ء میں گل پہلی مرتبہ آئی پی ایل میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ 24 سالہ شبمان گل نے 2018ء میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے آئی پی ایل 2022 میں 16 میچوں میں 483 رنز اسکور کئے جبکہ فائنل میں راجستھان رائلز کے خلاف ان کی 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پہلا آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شبمان گل 2023 میں آئی پی ایل کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے، انہوں نے 17 اننگز میں 890 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔