• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کو ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ ہی بیرون ملک جانیکی اجازت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک مرتبہ ہی بیرون ملک جانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی۔ 

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی در خواست سے اتفاق نہیں کیا۔

ذرائع کے مطا بق وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

 در یں اثنا ء وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ 

سعدیہ حیدر کو ممبرپلاننگ اینڈ دیزائن ،شہزاد خلیل کو ممبر انوائرمنٹ اور ڈاکٹر خالد حفیظ کو ممبر انجئیرنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔

سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کی پوسٹ وسیم حیات با جوہ کے تبادلہ سے خالی ہوئی تھی جنہوں نے ایک ماہ پہلے چارج چھوڑا تھا۔

اہم خبریں سے مزید