اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل 2تعینات۔انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجس میں کہا گیا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کو 3 سال کے لیے اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا۔ وہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل 2 فرائض سر انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل 2 کیلئے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کرلیا گیا ہے۔