• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(جنگ نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔درخواست مقامی وکیل محمد مقسط کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونےکے بعد غیر مؤثر ہوچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید