• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:طالبعلم پرجنسی تشدد کے 2 ملزمان کی ضمانت منسوخ،گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے سخی سرور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹیشنر رحمت مائی کو تحفظ فراہم کرے اور اسے ہراساں و پریشان کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔جسٹس صادق محمود خرم نے قرۃالعین کی اعتزازحنیف کادومقدمات میں سٹے خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے چار دسمبر کو طلب کرلیا ہے ۔جسٹس شکیل احمد نے ایک طالب علم کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان ساجد اور رزاق کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی ،ملزمان کوعدالت سے باہر نکلتے ہےگرفتار کرلیا گیا ۔جسٹس محمد طارق ندیم نے پندرہ سالہ محمد رمضان کو اس کے بیان پر اپنی دادی جندوڈی کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی اور فاضل عدالت نے ایک لاکھ روپے زرضمانت بھی پیٹیشنر کو واپس کرنے کا حکم دیا۔ایس ایچ او تھانہ۔کچاکھوہ محمد ادریس اور سب انسپکٹر عبدالحنان نے رمضان کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور بتایا کہ اس کے ماموں نے اس کی مرضی کے خلاف اسے سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں رکھا ہوا تھا ۔
ملتان سے مزید