• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کو رنگ روڈ ایکوزیشن کا عمل درست کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے کمشنر راولپنڈی کو رنگ روڈ ایکوزیشن کا عمل درست کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آج ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔خصالہ خورد کے مکینوں نے ارشد بشیر ملک ایڈووکیٹ کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا رنگ روڈ منصوبہ میں ہائوسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے روٹ سے ہٹ کربلا معاوضہ ان کی زمینوں پر جبری قبضہ کرکے کام شروع کردیا گیا ہے۔پہلے سابقہ کمشنر نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے سیکشن چار کو ختم کیا تھابعد میں اس کو بحال کرکے غیر قانونی طور پر کام شروع کردیا گیا ۔پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔انٹرنیشنل ٹینڈر نہیں کیا گیا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر راولپنڈی وغیرہ کو طلب کرلیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد میر بھٹی نے کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کام کرنے لگے ہوئے ہیں اور ہدایت کی کہ صبح(منگل)تک معاملے کو درست کرکے لے آئیں ورنہ کورٹ کوئی آڈر جاری کردے گی۔
اسلام آباد سے مزید