راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے سات قومی اور14صوبائی انتخابی حلقوں میں انتخابات کیلئے راولپنڈی ضلع میں84 سرکاری محکموں کے24ہزارچھ سو سرکاری ملازمین فرائض انجام دیں گے۔ان میں پانچ فیصد ملازمین ریزرو کے طور پر رکھے گئے ہیں۔ ایک پولنگ بوتھ پر پانچ سرکاری ملازم بطور پریذائیڈنگ افسر، سینئر پریذائیڈنگ افسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر اور پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کی فوکل چیئر پرسن برائے الیکشن /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رمیشہ جاویدکے مطابق2ہزار 7سو 71 پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ ہو اہےجس میں843خواتین و مردوں کے مشترکہ ہوں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کا کام جاری ہے۔