کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کچلاک پولیس نے منشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 15کلو چرس برآمد ہونے پر سمگلر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویڑن محمد آصف یو سف زئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بھاری مقدار میں منشیات کو ئٹہ پنجاب لے جا نے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی ہدایت کی جس ایس ایچ او کچلاک جمیل الرحمن نے دیگر عملے کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو چرس برآمد ہونے پرسمگلراجمل خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور برکت عرف چاچو کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔