اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے توشہ خانہ جعلی رسید کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12دسمبر تک توسیع جبکہ احتجاج اور توڑپھوڑ پر درج چھ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت 12دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔