اسلام آباد (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب سے 120 سیٹیں جیتنے کے دعویدار الیکشن کا انتظار کریں‘نوازشریف ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں‘ نواز شریف نیا لاڈلا بننے کےلیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، ن لیگی قائد سے کہتا ہوں کہ وہ دوبار نظریاتی تو بن جائیں ۔ اگر ایک اور سلیکشن ہوگی تو ملک کو معاشی بحران سے نہیں نکالا جاسکتا، اگر دوبارہ کوئی لاڈلا مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کےلیے بہتر نہیں ہوں گے۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ انشاء اللہ فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی۔