اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نےعمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور صدر سڑکوں پر پھرتے ہیں ، انکو سیکورٹی مل سکتی ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں نہیں؟ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہیں کیا گیا، اگر یہی طریقہ رہا تو یہی لگتا ہے عمران خان کو جیل سے سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔ جج صاحب نے فیصلہ دیا ہے کہ اب اوپن کورٹ میں سماعت ہو گی۔ کم از کم 200 لوگ وہاں آ سکتے ہیں۔ اگلی سماعت پر امید ہے میڈیا بھی وہاں پر موجود ہو گا۔