• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا سال پاکستان کیلئے امید اور ترقی کا پیغام لے کر آ رہا، مریم نواز

لاہور،سیالکوٹ (نمائندگان جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2024 پاکستان اور عوام کے لئے نئی امیداور ترقی کا نیا دور لے کر آ رہا ہے، پارٹی قائد نواز شریف چاہتے ہیں نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف اور منیارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اوران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپور شرکت اور شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ۔اجلاس میں ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید