اسلام آباد (آئی این پی )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بل گیٹس کی کال موصول ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔