• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیب مقصود اور عامر یامین کو کراچی سے ملتان کا سفر مہنگا پڑگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیم کی جانب سے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے والے دو کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین کو کراچی سے ملتان کا سفر سڑک کے ذریعے کرنا مہنگا پڑ گیا اور سکرنڈ پولیس کے ہتھے چڑ ھ گئے۔پولیس والوں نے دونوں کھلاڑیوں کی شہرت سے پرواہ کئے بغیراور اپنے انجام سے بے خوف ہوکر آٹھ ہزار روپے رشوت وصول کی اور یہ بتانے کے بعد کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں، پولیس والوں نے کوئی رحم نہ کیا ان کا سسٹم کام کرتا رہا۔دونوں کھلاڑیوں کو قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد ملتان جاتے ہوئے سکرنڈ پولیس نے روک لیایہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔سوشل میڈیا پر صہیب مقصود نے27نومبر کو رات گئے انکشاف کیا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کر رہا ہوں اور سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روک کر پیسے مانگتی ہے۔پیسے نہ دینے کی صورت میں آپ کو دھمکی دی جاتی ہے کہ بغیر کسی وجہ کہ پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔صہیب مقصود نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پیسے دے بھی دیے جائیں پھر بھی 50 کلو میٹر بعد آپ کو دوبارہ روکا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید