کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کےعالمی یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں دنیا بھر کی طرح کوکراچی میں بھی خصوصی طور پر فلسطین یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سے فلسطین یکجہتی کمیٹی کےتحت شاہراہ قائدین پر طارق روڈ چورنگی سے نمائش چورنگی تک فلسطین یکجہتی مارچ ہوا ،جسکی قیادت سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم الزمان نےکی،اس موقع پراساتذہ،وکلاء،صحافی ،تاجر، ڈاکٹرز ،انجینئرز،سیاست دان،طلباء ،ٹریڈ یونینز کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام نے آج پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ کراچی کے عوام کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔