• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقات، شاہد خاقان کا ابتدائی بیان ریکارڈ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ، ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے تحقیقات کیلئے شاہد خاقان عباسی کو 4 صفحات پرمشتمل سوالنامہ دیا جس میں 32کے قریب سوالات تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ مجھے کمیشن کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال پر بلایا گیا تھا، دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا، اگرکسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے، معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا، دھرنا ختم کرانےکا فیصلہ حکومت کا تھا۔

اہم خبریں سے مزید