• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کرپشن ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، کابینہ کی منظوری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم کا کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کرنے کی منظوری د یدی ہے۔ وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی ۔نیب کی جانب سے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں عدالت کے قیام کی سفارش کی گئی تھی ۔نیب کی ٹیم 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات تقریبا مکمل کر چکی ہے۔ جلد ریفرنس دائر ہو گا۔کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی ۔قانون کے مطابق حکومت کہیں بھی احتساب عدالت قائم کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید