• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ گل بہادر دہشتگردی میں ملوث، افغانستان کو نوٹس لینا چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) راشد ولی نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ گل بہادر کی تنظیم دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے اس حوالے سے مستند ثبوت موجود ہیں اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کوئی غلط نہیں ہے اور افغانستان حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہئے.

دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کو ڈھائی سال ہوگیا ہے اور جو پاکستان اور افغان تعلقات کے اہم شعبے ہیں ان میں بدقسمتی سے کچھ غیر ذمہ دارانہ رویہ سامنے آرہا ہے افغان حکومت کی جانب سے انہوں نے ابھیت تک نہ ہی کاؤنٹر ٹیرارازم مہم میں اپنی کمٹمنٹ پوری کی ہیں اور نہ ہی کوئی تعاون سامنے آیا ہے.

 اس کے علاوہ بارڈر سیکورٹی پر بھی وہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں اور نہ ہی وہ جو غیر قانونی تجارت ہورہی ہے اس کو روکنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں او رحد تو یہ ہے کہ پاکستان میں جو غیر قانونی طو رپر افغان شہری مقیم تھے ان کو اب جب ہم واپس بھیج رہے ہیں تو افغان حکومت ان کے لئے بھی مسائل پیدا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفارتخانے کے نمائندے کی دفتر خار جہ طلبی حافظ گل بہادر کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ۔

اہم خبریں سے مزید