• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، پولیو ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی، مہم جزوی ملتوی

بنوں(نمائندہ جنگ )بنوں میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور2 پولیس اہلکار نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شدیدزخمی ۔یوسی منڈان میں پولیو مہم جزوی ملتوی ۔ تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں منڈان میں پولیس اہلکار محمداشرف نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا۔ جسےتشویشناک حالت پر پشاور ریفر کر دیا گیا دوسرا واقعہ سب ڈویژن وزیر کے علاقہ تلگی اڈا میں پیش آیا جہاں پولیس کی گشتی ٹیم پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سےکانسٹیبل حزب اللہ خان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع اورپورے شہر میں سیکورٹی سخت کر دی۔ دریں اثنا علاقہ منڈان میں واقعہ کے بعد پولیس نےمہم جزوی طور پر ملتوی کر دی، ڈی ایچ او آفس نےپولیو مہم ملتوی کر نے کی تصدیق کی۔